ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد فی میل گارڈز تعینات نہ ہونے سے خواتین پریشان
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں فی میل سیکورٹی گارڈز تعینات نہ ہونے سے خواتین مریضوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔
ہسپتال میں اعلاج معالجہ اور چیک اپ کیلئے آنیوالی خواتین کی تعداد70فیصد سے زائد ہے اوران کیلئے ہسپتال میں کوئی ایک بھی فی میل سیکورٹی گارڈ تعینات نہیں اور مریضوں کے رش کے دوران خواتین کی قطاریں لگوانے کی ذمہ داریا ں بھی میل سیکورٹی گارڈز کے پاس ہیں جس کی وجہ سے دھکم پیل کے دوران خواتین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا سیکورٹی کمپنی کو ہسپتال کے حساس ترین زنانہ شعبوں او پی ڈی، لیبر روم، فیملی ایمرجنسی اور شعبہ گائینی سمیت تمام زنانہ وراڈز میں فیمیل گارڈز کی تعیناتی کا پابند بنایاجائے ۔