حکمران انتقامی سیاست دفن کر دیں ،راہنما ملک حسن اسلم

 حکمران انتقامی سیاست دفن  کر دیں ،راہنما ملک حسن اسلم

خوشاب(نمائندہ دنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے راہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔۔۔

خطے کی موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں وطن عزیز میں پیدا ہونیوالے توانائی کے بحران اور ملک و قوم کو پیش دیگر چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ضروری ہے کہ حکمران انتقامی سیاست دفن کر دیں اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کی فضا پیدا کریں، اگر حکمران اب بھی سیاسی انتقام میں الجھے رہے ملک و قوم کو درپیش مشکل ترین صورتحال سے نکالنا دشوار ہو جائے گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا تحریک انصاف ایک محب وطن جماعت ہے اور اس کی قیادت ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے جذبہ سرشار ہے۔ م موجودہ صورتحال میں انہیں پابند سلاسل رکھنا وطن دشمنی کے زمرے میں آتا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں