طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے 19اپریل کو تعلیمی مقابلہ ہو گا
بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب گروپ آف کالجز بھیرہ کیمپس کے ڈائریکٹر علی سکندر راجہ نے کہا ہے کہ طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے برین آف بھیرہ کے عنوان سے طلباء کے لئے 19اپریل کو ایک شاندار تعلیمی مقابلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
جس کا مقصد قابل طلباء کو تعلیمی میدان میں مزید آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔پرنسپل پروفیسر اشعر رشید نے بتایا کہ اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے پرکشش انعامات رکھے گئے ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو دو سالہ مفت تعلیم کے ساتھ 10 ہزار روپے نقد انعام دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو دو سالہ مفت تعلیم کے ساتھ 5، 5 ہزار روپے نقد انعام اور فری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اپریل 2026 بروز اتوار کو ہونے والے اس ٹیسٹ میں طالبات کے لیے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک جبکہ طلبہ کے لیے دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے اس مقابلے میں شرکت یقینی بنائیں۔