مچھروں اور مکھیوں کی یلغار نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں
خوشاب(نمائندہ دنیا )جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی یلغار نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں۔
شہر کے مرکزی علاقوں کے ساتھ نواحی علاقوں میں کالونی ، اسلم کالونی یوسف کالونی افتخار ٹاؤن میں مچھروں لپیٹ میں ہیں اگر انہیں ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پورے شہر میں ملیریا کی وبا ء پھیلنے کا اندیشہ ہے ، عوامی حلقوں کے مطابق جوہر آباد میں سیورئج لائنوں کی بندش کے باعث گٹروں سے ابلنے والا گندہ اور بد بودار پانی چوکوں چورراہوں ، گلیوں اور نشیبی علاقہ میں اکٹھا ہو کر جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اورگندے پانی کے یہ جوہڑ مکھیوں اور مچھروں کی افزائش گاہیں بن چکے ہیں ، انہوں نے گندے پانی کے ان جوہڑوں کو ختم کرنے اوروہاں مکھیوں و مچھروں کی تلفی کیلئے سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔