گرجا گھروں کے اطراف آبادیوں میں سرچ آپریشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اتوار کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایس ڈی پی اوسٹی سرکل وقار احمد خان کی زیر نگرانی تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں بالخصوص یونیورسٹی روڈ پر واقعہ حساس ترین کیٹگری میں شامل گرجا گھروں کے اطراف آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
دوران سرچ آپر25سے زائد مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ30سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی سر چ آپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ کینٹ ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔