پانی لگانے کے تنازعہ پر ممتاز اور اسکے بیٹوں امتیاز کو لہولہان کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 135 شمالی میں فصلوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر ظفر وغیرہ نے کلہاڑی اور سوٹوں سے حملہ کر کے محمد ممتاز اور اسکے بیٹوں امتیاز اور ریاض کو لہولہان کر دیا
اہل محلہ نے مداخلت کر کے متاثرین کی جان بخشی کروائی، ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، تاہم پولیس نے پانچ نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔