ضلعی افسران کو حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت

 ضلعی افسران کو حکومتی گائیڈ لائن  پر عملدرآمد کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز پنجاب نے مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ پر سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کے وقت غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران کو حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

ادارے نے اپنی حالیہ نگرانی رپورٹ میں حکومت کو آگاہ کیا کہ واضح ہدایا ت کے باوجود محکمہ زراعت کے افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں میں اشیاء کی نیلامیوں کے وقت اپنی حاضری یقینی نہیں بنائی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر افسران کی طرف سے بھی غفلت کا مظاہرہ معمول ہے ،قبل ازیں ہفتہ کے سات دنوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا جس پر عملدرآمد کی صورتحال صفر ہے ،مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار وں کو آڑھتیوں کی طرف سے جو ریٹ ملتا ہے اسی کو سرکاری مہر ثبت کر کے حتمی قرار دینے کی روش جاری ہے ،اور مہنگائی کا کنٹرول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے جس پر سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متذکرہ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں