بھیرہ میں کسی بھی دکان پر سرکاری آٹا فراہم نہیں کیا گیا

بھیرہ میں کسی بھی دکان پر سرکاری آٹا فراہم نہیں کیا گیا

بھیرہ میں کسی بھی دکان پر سرکاری آٹا فراہم نہیں کیا گیا شہر میں 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 1150روپے میں فروخت ہو رہا

بھیرہ(نامہ نگار)انتظامی دعووں کے برعکس تحصیل بھیرہ میں کسی بھی دکان یا سرکاری پوائنٹ پر محکمہ فوڈ کی جانب سے سرکاری آٹا فراہم نہیں کیا گیا اور غریب عوام ناقص آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں محمد عظمت اقبال گولڈ میڈلسٹ ظفر اقبال کھوکھر زبیر اسلام طور فرحان ظفر بھٹی اور عطا الرحمن اقبال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے روزانہ دکانوں پر سرکاری آٹا فراہم کرنے کے اعداد وشمار جاری کر رہی ہے جبکہ بھیرہ میں اج تک کسی بھی دکاندار کو سرکاری آٹا فراہم نہیں کیا گیا شہر میں اس وقت 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1150 روپیہ اور 15 کلو گرام آٹا کا تھیلا 1750 روپیہ میں فروخت کیا جا رہا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے غلط اعداد و شمار جاری کرنے پر محکمہ فوڈ کے افسران کی بھی باز پرس کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں