لاہور میانوالی روٹ پر ٹرین حادثات معمول بن گئے
لاہور میانوالی روٹ پر ٹرین حادثات معمول بن گئے ٹریک طویل عرصہ ٹرینیں معطل رہنے کے باعث دیکھ بھال سے محروم رہا
خوشاب(نمائندہ دنیا )سرگودھا میانوالی ریلوے ٹریک کی خستہ حالی،لاہور میانوالی روٹ پر چلنے والی ٹرین کے حادثات آئے روز کا معمول بن گئے جس کی وجہ سے ریلوے کے اس اہم روٹ پر سفر غیر محفوظ ہو گیا ۔یہ ریلوے ٹریک طویل عرصہ ٹرینیں معطل رہنے کے باعث دیکھ بھال سے محروم رہا بد قسمتی سے ،چند برس قبل جب لاہور میانوالی ٹرین کا روٹ بحال ہوا تو تو ٹریک کی مرمت کئے بغیئر ہی ٹرین چلا دیا گئی جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں گزشتہ ایک ہفتے میں اس ٹریک یکے بعد دیگرے دو حادثات ہوئے جس کی وجہ مسافروں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتاہے ، عوامی حلقوں کے مطابق اب اس ٹریک پر اکلوتی ٹرین میانوالی ایکسپریس چلتی ہے لیکن ٹریک کی دیکھ بھال کیلئے ریلوے کا کوئی بیلدار نظر نہیں آتا اور ریلوے حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، انہوں نے کہا اس ٹریک پر ضلع خوشاب کے تمام ریلوے سٹیشنوں کے سٹاف کی کارکردگی محض ٹرینوں کو جھنڈی اور سگنل ڈاون کرنے تک ریلوے ٹریک کی مرمت اور دیکھ بھال ہر کو ئی پر توجہ نہ دیتا۔ انہوں نے مطالبہ کی ریلوے حکام کو اس اہم ترین ٹریک کا مکمل سروے کرنے اوعر اس میں پائے جانیوالے نقائص دور کرنے کا پابند بنایا جائے ۔