ورائٹیوں کی بھرمار ‘طالب علموں کی رینج ڈیمانڈ بڑھ گئی

ورائٹیوں کی بھرمار ‘طالب علموں کی رینج ڈیمانڈ بڑھ گئی

ورائٹیوں کی بھرمار طالب علموں کی رینج ڈیمانڈ بڑھ گئی سکول کی اشیاء بہت مہنگی ہیں اور عام انسان کی بساط سے باہر ہیں،والدین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے آغازکے پیش نظر کتابو ں کے ساتھ ساتھ یونیفارم’ جوتوں ’ لنچ باکس اور دیگر اشیاء کے بڑھتے ہوئے نرخ اورمذکورہ اشیاء کی نئی ورائٹیوں کی بھرمار نے جہاں طالب علموں کی رینج ڈیمانڈ کو بڑھادیا ہے وہاں والدین کی مشکلات بھی مزید بڑھی ہیں،جن کا کہنا ہے کہ سکول کی اشیاء بہت مہنگی ہیں اور عام انسان کی بساط سے باہر ہیں،اوپر سے بلیک مارکیٹنگ کر کے من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں، جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت یونیفارم ’ کتابوں ’ جوتوں ’ لنچ باکس اور سٹیشنری کی چیزوں کی مانگ میں 50فیصداضافہ دیکھاگیا، مہنگائی کے تناسب سے ہی قیمتوں میں ردو بدل ہوتا ہے ہم تو صارفین کو سستا سامان دینے کو تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں