دوست نے بھائی کے ہمراہ بھروسہ دلا کر شہری کو لوٹ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دوست نے بھائی کے ہمراہ بھروسہ دلا کر شہری کو جمع پونجی سے محروم کر دیا۔
میانی کے احسان اﷲ سے عثمان اور اسکے بھائی شہروز نے دوستی اور اعتماد کے ذریعے بھروسہ دلا کر کاروبار کیلئے 70لاکھ روپے امانتاً وصول کر کے ہڑپ کر لئے اور واپس کرنے کی بجائے صاف انکاری ہو گئے ،متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔