موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ایک نوجوان جاں بحق‘3زخمی

موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ایک نوجوان جاں بحق‘3زخمی

موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ایک نوجوان جاں بحق‘3زخمیعلی حسن سلانوالی کی طرف آ رہا تھا مخالف سمت سے آ نیوالی مو ٹرسائیکل سے ٹکرا گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی شاہین آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ چک نمبر 74جنوبی چوکی بھاگٹ کا رہائشی 22سالہ علی حسن ولد عمر فاروق موٹر سائیکل پر سلانوالی کی طرف آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

دوسرے موٹر سائیکل پر محمد راشد ولد محمد دین (عمر 45سال)، ان کی اہلیہ شبنم بی بی (عمر 35سال) اور 6سالہ بچہ محمد عمر سوار تھے ۔حادثے کے نتیجے میں علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ محمد راشد، ان کی اہلیہ اور بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کر دی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں