ڈمپر بریک فیل ہونے سے سامنے والے ڈمپر میں جا لگا، کنڈکٹر اور ڈرائیور زخمی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)رنگپور بگھور کے قریب وزنی ڈمپر بریک فیل ہونے سے سامنے والے ڈمپر میں جا لگا، کنڈکٹر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ۔
مضروبین کنڈیکٹرفیاض احمدولدعبدالعزیزساکن رحیم یار خان اور ڈرائیورمحمدندیم ولدجان محمدساکن رحیم یارخان کو رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق کنڈیکٹرفیاض کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر لیا گیا جبکہ ڈرائیور ندیم کو معمولی چوٹیں آئیں اسے مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔