شوہر، سوتن اور ساتھی کے خلاف تشدد، لوٹ مار کا مقدمہ

شوہر، سوتن اور ساتھی کے  خلاف تشدد، لوٹ مار کا مقدمہ

شاہ پور صدر(نامہ نگار)شاہ پور کے نواحی قصبہ سلطان پور میں خاتون اسلم بی بی نے مارپیٹ، حمل ضائع کرنے اور دیگر الزامات پر اپنے شوہر افتخار صدیقی، اس کی پہلی بیوی کوثر اور عبدالرزاق کے خلاف تھانہ شاہ پور صدر میں مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

مدعیہ کے مطابق وہ بیوہ تھیں اور افتخار صدیقی نے سبز باغ دکھا کر ان سے شادی کی، تاہم شادی کے بعد اس کا رویہ نامناسب رہا اور وہ اکثر مارپیٹ اور گالی گلوچ کرتا تھا۔ اسلم بی بی کے مطابق وہ حاملہ ہو گئیں، جس دوران ایک روز بخار کی حالت میں انہیں شوہر اور اس کی پہلی بیوی نے دوائی کے بہانے مبینہ طور پر خطرناک دوا دی، جس سے ان کا حمل ضائع ہو گیا۔

مدعیہ نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد تھانہ میں درخواست دی گئی، جہاں ملزم نے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی دیا کہ آئندہ تشدد نہیں کریگا۔، تاہم صلح کے باوجود اس نے مارپیٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔اسلم بی بی کے مطابق حالیہ دنوں میں ملزم نے ان سے تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے نقدی بھی زبردستی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں