گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ میں پری بورڈ امتحانات کامیابی سے مکمل
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ میں پری بورڈ امتحانات کامیابی اور احسن طریقے سے منعقد ہوئے ۔
امتحانات کے دوران طلبہ کی حاضری 94فیصد ریکارڈ کی گئی جو ادارے کی تعلیمی سنجیدگی اور طلبہ کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے ۔کالج انتظامیہ کے مطابق امتحانی عمل شفاف، منظم اور پُرامن ماحول میں مکمل کیا گیا۔ اساتذہ اور عملے نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں جس کے باعث امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے ۔پرنسپل کالج نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی بھرپور شرکت اور نظم و ضبط ادارے کی مضبوط تعلیمی روایت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ آئندہ بورڈ امتحانات میں بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کریں گے ۔