نہر سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت، تدفین
واں بھچراں(نمائندہ دنیا )نہر سے ملنے والی نامعلوم نعش کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نعش علاقہ شادیہ کے رہائشی ملک محمد اعجاز پوڑا کے نام سے ہوئی۔
شناخت کے بعد تھانہ واں بھچراں پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔متوفی اعجاز پوڑا زمیندار ریاض پورا کے بیٹے تھے اور ان کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جاتی ہے ۔ وہ شادی شدہ تھے ۔لواحقین کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ نعش ملنے کے بعد ورثاء نے تدفین کر دی ہے ۔