پیرا فورس کارروائیوں کیخلاف امسلم بازار میں ہڑتال

پیرا فورس کارروائیوں کیخلاف  امسلم بازار میں ہڑتال

میانوالی(نامہ نگار)مسلم بازار میانوالی میں پیرا فورس کی مبینہ کارروائیوں کیخلاف تاجروں نے ہڑتال کر دی۔ انجمن تاجران اور تاجر اتحاد گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو اتوار کو پورے شہر میں ہڑتال کی جائیگی۔

تاجر اتحاد کے مطابق پیرا فورس اہلکار معمولی نوعیت کے معاملات پر دکانیں سیل کر دیتے ہیں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک واقعے میں ایک لوڈر پر آیا ہوا سامان دکان کے اندر منتقل کیا جا رہا تھا کہ پیرا فورس اہلکار پہنچ گئے اور دکان سیل کر دی، جبکہ دکاندار کو بھی ساتھ لے گئے ۔دکانداروں کے مطابق انہوں نے وضاحت بھی دی کہ سامان ابھی دکان کے اندر رکھا جا رہا تھا۔

لیکن ان کی بات نہ سنی گئی۔ اس واقعے کے بعد تاجر اتحاد کے رہنما موقع پر پہنچے اور فوری طور پر مسلم بازار میں ہڑتال کروا دی۔تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیل کی گئی دکان فوری طور پر کھولی جائے اور گرفتار دکاندار کو رہا کیا جائے ، بصورت دیگر پورے شہر میں احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں