کندیاں:دیر ینہ رنجش پر فائرنگ نویں جماعت کا طالبعلم شدید زخمی
کندیاں(نمائندہ دنیا )چشمہ بوائز کالج کے مرکزی گیٹ کے باہر فارمیسی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نویں جماعت کا طالبعلم محمد انس شدید زخمی ہو گیا۔
چھٹی کے بعد جیسے ہی محمد انس کالج گیٹ سے باہر نکلا تو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نجم الحسن، جواد خان، روحان اور خبیب وغیرہ نے آتے ہی پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی، جسکے نتیجے میں طالبعلم شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی وجہ عناد چند روز قبل ملزمان اور زخمی طالبعلم کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی بتائی جا رہی ہے ۔واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔