خوشاب:نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت نہیں ہو سکی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)قائد آباد کے قریب نہر سے ملنے والی نامعلوم شخص کی نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ،نہر میں لاش کی موجودگی کی اطلاع کسی راہگیر نے دی تھی۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ قائدآباد موقع پر پہنچ گئے اورر انہوں نے ریسکیو 1122 کے سٹاف کی مدد سے لاش کو پانی سے نکا ل کر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تھا ، پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر نے کے بعد اسکے لواحقین کی تلاش کا عمل شروع کیا لیکن ابھی تک اس کو کوئی جاننے والا ہسپتال نہیں پہنچا۔