شیرافضل خان کی ترقی پر الوداعی تقریب ریلوے ملازمین کا خراجِ تحسین

شیرافضل خان کی ترقی پر الوداعی تقریب ریلوے ملازمین کا خراجِ تحسین

کندیاں(نمائندہ دنیا)ہیڈ ٹی ایکس آر شیرافضل خان کی سی ڈبلیو آئی پشاور کے عہدے پر ترقی اور ٹرانسفر کے موقع پر ایک نجی ہوٹل میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا اہتمام کیرج سٹاف سکیلین کندیاں کے ملازمین نے کیا۔

جس میں ریلوے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ٹی ایکس آرز منصور احمد، قیصر زمان، ممتاز احمد، محمد ارشاد، یو ڈی سی محمد ساجد وٹو، غلام شبیر قادری اور پریمی یونین پشاور ڈویژن کے نائب صدر ملک مہتاب کندی سمیت دیگر سٹاف ممبران شریک ہوئے ۔اس موقع پر ملک مہتاب کندی نے شیرافضل خان کو دستار پہنائی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیرافضل خان نے دس سالہ سروس کے دوران نہ صرف محکمہ کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ۔بلکہ تمام سٹاف کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثالی رویہ رکھا۔مقررین نے کہا کہ ان کی خدمات کو کندیاں ریلوے کے ملازمین ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں