موٹر وے کے اطراف درخت چوری، جالیاں کاٹنے کا انکشاف

موٹر وے کے اطراف درخت  چوری، جالیاں کاٹنے کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )علی پور سیداں کے قریب موٹر وے کے اطراف لگے بھاری مالیت کے سرکاری درخت مبینہ طور پر کاٹ کر چوری کر لیے گئے اور نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

ٍذرائع کے مطابق ملزمان نے نہ صرف درختوں کی کٹائی کی بلکہ موٹر وے کی جالیاں کاٹ کر بھی نقصان پہنچایا۔ واقعے کی اطلاع موٹر وے پولیس کو دی گئی، جس پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا عمل تیز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں