خاتون کی چادر موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گئی ،خاتون2بچوں اور خاوند سمیت زخمی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی علاقہ الاعوان ٹاون میں تیز رفتار موٹر سائیکل پچھلے پہیے میں خاتون کی چادر پھنس جانے سے بے قابو ہو کر الٹ گیاحادثے میں خاتون2بچوں اور خاوند سمیت شدیدزخمی ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ریسکیو ن1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کوزخمیوں فاطمہ ، اس کا خاوند محمد عمیر اور انکے بچے حسن اور حسین کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،۔