میانوالی میں غیر قانونی علاج معالجہ اور عطائیت کے خلاف مہم ، کلینک سیل
میانوالی (نامہ نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع میانوالی میں غیر قانونی علاج معالجہ اور عطائیت کے خلاف اینٹی کویکری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے مختلف علاقوں میں میڈیکل اسٹورز اور مشتبہ کویک مراکز کا اچانک دورہ کیا۔انسپکشن کے دوران ڈاکٹر میاں کاشف علی نے تعمیر ملت اسکول میانوالی کے قریب قائم مشہور ہڈی جوڑ عطائی خالد اسلم گل کے کلینک کا معائنہ کیا، جہاں غیر قانونی طبی سرگرمیاں پائے جانے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا گیا۔