معرکہ حق کے حوالہ سے ای لائبریری کے ہال میں یو تھ کنو نشن کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)معرکہ حق کے حوالہ سے ای لائبریری کے ہال میں یو تھ کنو نشن کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید تحسین رضا تھے جبکہ تقریب کی صدارت پر نسپل ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز ملک منظور حسین نے کی۔یوتھ کنو نشن میں یو نیورسٹی آف میانوالی، مختلف کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر ے گی، ملک کے دفاع کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دیا جا ئے گا۔اس موقع پر سٹوڈنٹس نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین کر تے ہو ئے کہا کہ جس طرح ایک سال قبل مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا اسی طرح مستقبل میں بھی ملک کی سلا متی اور دفاع کیلئے ہم سب نے ملکر یکجہتی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر نا ہے ۔