پرائیویٹ گاڑیوں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفیکیٹ دینے کا آغاز
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں بھی حکومت پنجاب کی طرف سے کمرشل گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گاڑیوں کے لیئے بھی فٹنس سرٹیفیکیٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جس کا مقصد سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کو محفوظ اور ماحول دوست بنانا ہے اس مقصد کے کیئے لاری اڈہ کے قریب پہلے ہی جدید وہیکل انسپیکشن و سرٹیفیکیشن سسٹم سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں بڑیںتعداد میں شہری و گاڑی مالکان سرکاری فیس دے کر اپنے اپنے نمبرز پر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ لے رہے ہیں ۔جنہیں مکمل چیک اپ کر کے فٹنس سرٹیفیکیٹ دیئے جا رہے ہیں۔