شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین

  شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر  اور افواج پاکستان کو خراج تحسین

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے ۔

اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاسی قیادت اور عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان پوری قوم کی اولین ترجیح ہے پاک فوج نے ہمیشہ دلیری بہادری اور شجاعت کی اعلیٰ مثال رقم کی اور اپنے سے تعداد میں کئی گنا زیادہ فوج کو ناکوں چنے چبوا کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے آئے روز دہشت گرد کاروائیاں کررہا ہے پاک فوج نے دشمن کی چالوں کو ہمیشہ ناکام بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں