غیر قانونی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف آپریشن
خوشاب(نمائندہ دنیا )سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں اور اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔
جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔تمام بس اسٹینڈ مالکان کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اڈوں سے سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دیں، بصورتِ دیگر متعلقہ بس اسٹینڈز کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات درج ذیل ہیں آج گاڑیاں51گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اس کاروائی کے دوران11 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں متعدد گاڑیوں کو 55,000 روپے روپے جرمانے عائد کیے گئییہ اقدامات عوامی جان و مال کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی ۔