مریم نواز کی ہدایت پر کمپلیٹ سینٹر فعال کر دیا گیا

مریم نواز کی ہدایت پر کمپلیٹ  سینٹر فعال کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے رویوں سے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمپلیٹ سینٹر فعال کر دیا گیا ہے۔

کسی بھی شخص کو پولیس سے متعلقہ شکایت ہو تو وہ متعلقہ ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے سابق رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن عبدالرزاق ڈھلوں اور رانا منور غوث خان نے کہا کہ شہریوں کی فوری دادرسی کے لیے حکومت پنجاب تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے حکومت پنجاب نے 1787 کے نام سے کمپلینٹ سینٹر بنایا ہے جس پر کال کر کے شہری پولیس افسران اور اہلکاروں کے رویے کے حوالہ سے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں