تھانہ جات میں زیر التواء مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت

تھانہ جات میں زیر التواء مقدمات  کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کی ضلع بھر کے محرران کے ساتھ میٹنگ، تھانہ جات میں زیر التوائمقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے ۔

تمام محرران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تفتیشی افسران کے ساتھ مل کر چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ تھانہ کے ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک کے ڈیٹا کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ سائلین کو اپنے کیس کی صورتحال جاننے میں دشواری نہ ہو۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام محرران کو تنبیہ کی کہ تھانہ کی سطح پر سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں