صفائی کا نظام غیر فعال ہونے سے غلہ منڈی سلانوالی بدحالی کا شکار

صفائی کا نظام غیر فعال ہونے سے غلہ منڈی سلانوالی بدحالی کا شکار

صفائی کا نظام غیر فعال ہونے سے غلہ منڈی سلانوالی بدحالی کا شکارٹوٹی ہوئی سڑکیں نکاسی آب کی کھلی نالیاں ناجائز تجاوزات کی بھرمار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )ٹوٹی ہوئی سڑکیں غلاظت سے بھری نکاسی آب کی کھلی نالیاں ناجائز تجاوزات کی بھرمار اور صفائی ستھرائی کا نظام غیر فعال ہونے سے غلہ منڈی سلانوالی بدحالی کا شکار ہو کر رہ گئی ۔سلانوالی غلہ منڈی کا کا شمار پنجاب کی مشہور غلہ منڈیوں میں ہوتا تھا جہاں کپاس گندم مکئی باجرہ سرسوں گڑ سمیت دیگر اجناس کے بڑے بڑے ڈھیر لگے دکھائی دیتے تھے اور پنجاب بھر کے بڑے بڑے اور دیگر کاروباری حضرات اجناس کی خرید و فروخت کے لیے یہاں آتے وقت کے ساتھ ساتھ غلہ منڈی سلانوالی زوال کا شکار ہو گئی اور یہاں اجناس کی کے آڑھتیوں کے بجائے آئرن سٹور ہارڈ ویئر سٹور و دیگر ضروریات زندگی کی دکانیں بن گئی ہیں لیکن ان حالات میں بھی غلہ منڈی میں جزوی طور پر اجناس اور زرعی ادویات کا کاروبار ہوتا دکھائی دیتا ہے ۔

ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے آڑھتیوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلہ منڈی کی حالت زار ایسی بنی ہوئی ہے کہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور نکاسی آب کی نالیاں بند ہونے سے نکاسی آب کا نظام غیر فعال ہو گیا ہے۔ اور گندی نالیوں کا پانی سڑکوں پر پھیلا رہتا ہے جس کے باعث ہر طرف بدبو اور تعفن میں دکانداروں کا جینا محال کیا ہوا ہے اور بارش کی صورت میں ہر طرف کیچڑ اور تالاب نما سڑکوں کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو جاتا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں