ندیم افضل چن کی علامہ ساجد نقوی سے تعزیتی ملاقات

ندیم افضل چن کی علامہ ساجد  نقوی سے تعزیتی ملاقات

بھیرہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری ندیم افضل چن نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دعائے مغفرت میں پروفیسر ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سید علی ساجد نقوی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران مرحومہ کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں