آبپاشی تنازع پر کاشتکار پر مبینہ تشدد خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ

 آبپاشی تنازع پر کاشتکار پر مبینہ تشدد خاتون سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)فصلوں کو پہلے پانی لگانے کے تنازع پر خاتون سمیت پانچ افراد نے مبینہ طور پر مخالف کاشتکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

115 جنوبی میں اعظم وغیرہ مبینہ طور پر ناجائز طریقے سے کھال توڑ کر اپنی فصلوں کو پانی لگا رہے تھے ۔ متاثرہ کاشتکار اشرف نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑی، چھری اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں