گندم خریداری کے نام پر کاشتکار سے مبینہ فراڈ، لاکھوں کا ٹیکہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بیوپاری کی جانب سے کاشتکار سے گندم خرید کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
82 شمالی کے رہائشی کاشتکار محمد قادر سے فرمان نامی شخص نے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کی گندم خریدی۔ ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے علاقے کے دیگر کاشتکاروں سے بھی گندم خریدی ہے اور ادائیگی کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔بعد ازاں ملزم نے متاثرہ کاشتکار کو رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مبینہ جعلی چیک دیا، جو بعد میں کیش نہ ہو سکا۔