گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری
قائد آباد ( نمائندہ دنیا)نامعلوم چور نے گھر کے باہر کھڑی شہری کی لاکھ روپے مالیتی موٹر سائیکل لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق جی بلاک کے رہائشی محمد جواد ولد محمد سرفراز نے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل نمبری9223اے وی ایل مالیت ایک لاکھ روپے کھڑی کے اندر چلا گیا جب گھر سے باہر آیا تو نامعلوم چور نے موٹر سائیکل غائب کرکے لے گیا ، پولیس تھانہ قائد آباد نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments