ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم ،بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کو ناجائز اسلحہ اور منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ڈی پی او خوشاب ڈٖاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 11افراد کو قانون کی گرفت میں لے کر ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی۔
ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ ۔ نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب پولیس نے پانچ شراب فروشوں کو قانون کی گرفت میں لیا اور ان سے مجموعی طور پر91لٹر دیسی شراب بر آمد کی ، سٹی پولیس جوہر آباد نے ایک منشیات فروش سے 1500گرام چرس ،قائد آباد پولیس نے چار افراد سء دو کلاشنکوفیں دو تیس بور پسٹل 17کارتوس ، جبکہ کٹھہ سگھرال پولیس نے دو افراد سے دو تیس بور پسٹل اور تین کارکوس بر آمد کئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments