نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی اور کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد

نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی  تیراکی اور کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد

بھیرہ (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے جمع شدہ پانی، نیز ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی اور کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور کھلی جگہوں پر بارش کا پانی بڑی مقدار میں جمع ہو جاتا ہے ، جس میں نہانے سے خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں پانی کی بلند سطح کے باعث تیراکی اور کشتی رانی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت صوبہ بھر میں 60 روز کے لیے نافذ کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...