پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے کنویں کی کھدائی شروع

 پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے  کنویں کی کھدائی شروع

کالاباغ (نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ کچہ بانگی خیل کے مکینوں نے پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کنویں کی کھدائی شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق علاقے میں پینے کے پانی کی شدید نایابی اور قلت کے پیشِ نظر اہلیانِ کچہ بانگی خیل نے ایک غیر معمولی اور فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت نئے کنویں کی کھدائی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔اس فلاحی اقدام کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی جمال احسن خان نے خود بیلچہ چلا کر کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے بانی ورکر انور شاہ بخاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...