گراونڈ ہائی سکول سے پانی نکالنا شروع کر دیا

گراونڈ ہائی سکول سے  پانی نکالنا شروع کر دیا

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)حالیہ طوفانی بارش کے بعد انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ نے سوشل میڈیا ورکروں اور بلدیہ کے عملے کے تعاون سے پیٹر انجن لگا کر گراونڈ ہائی سکول سے پانی نکالنا شروع کر دیا ہے۔

 کھلاڑیوں نے پہلے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ گراونڈ سے پانی نکالا جائے جس کی شنوائی نہ ہونے پر انجمن تاجران اور مقامی سوشل میڈیا فاروکہ ہیروز کے ورکروں نے گراونڈ میں پیٹر انجن کے زریعے بارش کا پانی لکالنا شروع کر دیا ہے انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ نے بتایا ہے کہ کوئی بھی فلاحی کام شروع کر دیں شہری اسمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔آئندہ دو تین روز میں گراونڈ خشک ہو جائے گا۔ اور کھیل کا میدان آباد ہو جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...