ہیڈ پکہ روڈ کو ازسر نو تعمیر کرنے کیلئے ادھیڑ کر رکھ دیا گیا

 ہیڈ پکہ روڈ کو ازسر نو تعمیر کرنے  کیلئے ادھیڑ کر رکھ دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)جھامبرہ تا ہیڈ پکہ روڈ کو ازسر نو تعمیر کرنے کیلئے ادھیڑ کر رکھ دیا گیا۔

 ٹریفک کی روانہ میں مشکلات کا سامنا ہے سڑک کی تعمیر سے قبل چھوٹی ٹریفک اس راستے سے گزرتی تھی لیکن اب سڑک کی توڑ پھوڑ سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی محال ہو چکی ہے ٹھیکیدار بھی غائب ہے جس سے سڑک کی تعمیر کا کام نہ شروع ہو سکا ہے شہریوں کے ساتھ وعدے کیا گیا تھا کہ اس سڑک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔تاہم اس دوران اب اہل علاقہ و شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا موقع کا معائنہ کریں اور ایکسیئن ہائی وے میانوالی کو ہدایت کریں کہ وہ اس روڈ کو فل الفور تعمیر کرائیں

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...