جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزامات  پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پپلاں پولیس نے زمین کے تنازع سے متعلق مبینہ فراڈ، جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزامات پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان اشرف ، اکرم خان وغیرہ نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے اس سے فراڈ کیا ہے اور غیر قانونی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد اشرف اور محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔ کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...