بلدیاتی انتخابات ہی سیاست کی اکائی ، اشرف برہان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہی سیاست کی اکائی ہیں اور ان کی بدولت ہی عوامی مسائل حل ہوتے ہیں اگر انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوتے ہیں تو اس سے ایک عام آدمی کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔
لہذا بلدیات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر ہونے کی بجائے غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیے تاکہ لوگ احسن طریقہ سے انتخابات لڑ کر عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں جب بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے تو اس کے وہ نتائج سامنے نہیں آئیں گے جو بلدیاتی اداروں سے عوام رکھتے ہیں لہذا غیر جماعتی انتخابات کو ترجیح دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments