کسی بھی صورت میں عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دینگے ،مرزانیاز بیگ

کسی بھی صورت میں عدلیہ کا وقار مجروح  نہیں ہونے دینگے ،مرزانیاز بیگ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پیپلز پارٹی سر گودھا کے ڈویژنل نائب صدر حاجی مرزانیاز بیگ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین اور آئینی ادارے ہیں مضبوط نظام انصاف کی بنیاد انہیں ہیں۔

اس لئے انہیں مضبوط سے مضبوط تربنانا ضروری ہے ، وہ پیپلز سیکرٹریٹ جو آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو آئین پاکستان کی خالق ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، اس نظریاتی جماعت نے ہر دور میں آئین کی بالا دستی اور عدلیہ کے استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دیں ، انہوں نے کہا کہ آئین اور عدلیہ کی نالا دستی ہی جمہوریت کا حقیقی حسن ہے جسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ، ملک شہادت اعوان نے کہا کہ کسی بھی ملک میں نظام انصاف کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اسلیے عدلیہ سے وابستہ ہر شخص ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...