کمشنر سرگودھا کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کمیٹی/ایم پی اے رانا منور غوث، ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن نعیم ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا علی یامین نے ان سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر رانا منور غوث اور دیگر مہمانوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ان کی عبادت قبول فرمائے اور انہیں صحت، سلامتی اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔ کمشنر نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ اﷲ تعالیٰ ہر مسلمان کی دلی تمنا پوری کرے اور اسے اپنے گھر اور روضہء رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments