پیسے دینے سے انکار پر باپ کو زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) باپ نے پیسے دینے سے انکار کیا تو بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔
باپ زخمی ہو گیا، محمدی کالونی میں پرویز کا مظفر ابرار مبینہ طور پر پستول لہراتے ہوئے گھر میں داخل ہوا اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگا، والد کی جانب سے رقم نہ ہونے کا بتانے پر ملزم مشتعل ہو گیا اور مبینہ طور پر قتل کی نیت سے یکے بعد دیگرے دو فائر کر دیے دونوں گولیاں فرش پر لگیں، تاہم فرش کے ٹکڑے اڑ کر پرویز کو لگے ، جس سے وہ زخمی ہو گیا مظفر ابرار ہوائی فائر کرتے موقع سے فرار ہو گیا۔، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments