ایک نیا شاہینوں کا شہر سرگودھا عوام کو جلد نظر آئے گا ،عبدالرزاق ڈھلوں

ایک نیا شاہینوں کا شہر سرگودھا عوام کو  جلد نظر آئے گا ،عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرگودھا میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کر کے بتا دیا ہے کہ۔۔۔

ڈانس کرنے سے ترقی نہیں ہوتی بلکہ ترقی حقیقی معنوں میں کام کرنے سے ہوتی ہے سرگودھا کی تاریخ گواہ ہے کہ آج تک اتنے ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے جتنے اس دور حکومت میں ہو رہے ہیں سرگودھا کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی سیوریج صحت و صفائی کا تھا جس کو موجودہ حکومت نے حل کر دیا ہے۔ عبدالرزاق ڈھلوں کا کہنا تھا کہ بیوٹیفکیشن کے تحت ضلع بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور انشائاﷲ ایک نیا شاہینوں کا شہر سرگودھا عوام کو جلد نظر آئے گا وزیراعلی مریم نواز کی کاوشوں سے سرگودھا میں بہت سی بنیادی سہولتیں میسر آنا شروع ہو چکی ہیں۔ جس پر ہم محترمہ مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...