موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر معمولی تلخ کلامی تصادم میں بدل گئی

موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر معمولی  تلخ کلامی تصادم میں بدل گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر ہونے والی معمولی تلخ کلامی مبینہ تصادم میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق استقلال آباد کالونی کے رہائشی نبیل رضا طاہر اپنے دوستوں عبداﷲ اور صائم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر 47 پل سے خیام چوک کی جانب جا رہے تھے ۔ جب وہ مالٹا چوک، ڈی سی ہاؤس کے سامنے پہنچے تو اویس، ملک شان اور سبحان خان اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ چار موٹر سائیکلوں پر آئے اور سابقہ تلخ کلامی پر انہیں زبردستی روک کر نبیل کو بہیمانہ طریقے سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا، اسی دوران سڑک سے پولیس موبائل گزری تو تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پویس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...