دریائے سندھ پرحفاظتی بند دریائی کٹاؤ کے باعث ٹوٹ گیا

دریائے سندھ پرحفاظتی بند دریائی کٹاؤ کے باعث ٹوٹ گیا

دریائے سندھ پرحفاظتی بند دریائی کٹاؤ کے باعث ٹوٹ گیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے علاقہ محمد شریف والی میں دریائے سندھ پر بنایا گیا حفاظتی بند دریائی کٹاؤ کی شدت کے باعث ٹوٹ گیا۔ پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہونے کا خدشہ۔اہل علاقہ گزشتہ کئی ماہ سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کر رہے تھے کہ دریائی کٹاؤ سے بچانے کیلئے انتظامات کیے جائیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ کی۔ کٹاؤ میں شدت کے باعث جب نقصان میں اضافہ ہوا تو دو روز قبل ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی لیکن کٹاؤ اتنا زیادہ تھا کہ حفاظتی بندٹوٹ گیا۔ دریا میں پانی کم ہونے کے باعث ابھی پانی قریبی آبادیوں میں داخل نہیں ہوا لیکن خدشہ ہے کہ جیسے ہی پانی میں اضافہ ہوا تو پانی آبادیوں میں داخل ہو جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی جمال احسن خان نے ٹوٹنے والے حفاظتی بند کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے قومی اسمبلی کے سپیکر کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر چکے تھے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ کمشنر سرگودھا کو بھی بتایا تھا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور اب بارہ ہزار کینال سے زیادہ زمین دریا برد ہونے کے بعد آبادی بھی خطرے میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...