قدرتی و مصنوعی آبی ذخائر میں نہانے پر مکمل پابندی عائد

قدرتی و مصنوعی آبی ذخائر میں نہانے پر مکمل پابندی عائد

قدرتی و مصنوعی آبی ذخائر میں نہانے پر مکمل پابندی عائد شہری اپنے بچوں کو آبی ذخائر،برساتی نالوں کے قریب جانے سے روکیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مون سون کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144کے تحت نہروں، دریاں، ندی نالوں، تالابوں اور دیگر قدرتی و مصنوعی آبی ذخائر میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع خوشاب میں تمام آبی ذخائر، نہریں، برساتی نالے ، تالاب اور دیگر آبی مقامات پر نہانے ، لوگوں کو نہانے کی ترغیب دینے اور ان مقامات کے قریب عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو آبی ذخائر، نہروں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے روکیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران بجلی کی ننگی یا ٹوٹی ہوئی تاروں، بجلی کے کھمبوں اور برقی تنصیبات کو ہرگز نہ چھوئیں اور ایسے مقامات سے دور رہیں۔ انہوں نے فیسکو حکام کو ہدایت کی کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ننگی اور خراب بجلی کی تاروں کی فوری مرمت کرنے اور سڑکوں پر کھڑی ٹرانسفارمر ٹرالیاں فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے پٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خستہ حال، بوسیدہ، بارش سے متاثرہ اور رہائش کیلئے غیر محفوظ کچے مکانات میں قیام سے گریز کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...