دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کے بہاو میں اضافہ
دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کے بہاو میں اضافہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 371070کیوسک ہو گئی
میانوالی (نامہ نگار)دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب طغیانی پانی کے بہاو میں مزید اضافہ ہو گیا۔چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار رہا اور چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 371070 کیوسک ہو گئی جبکہ چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 3لاکھ 63ہزار 930کیوسک ریکارڈ ہوا تھا۔ چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 644 فٹ ہو گیا اور چشمہ بیراج میں 24گھنٹوں میں32 ہزار کیوسک پانی بڑھ گیا دریں اثناء جناح بیراج میں بھی نچلے درجے کا سیلاب برقرار رہا اور جناح بیراج میں پانی کی آمد 3لاکھ 39ہزار کیوسک ریکارڈ ہوئی جبکہ جناح بیراج سے پانی کا اخراج 3لاکھ 31ہزار کیوسک ہو گیا ضلعی فلڈ کنٹرول روم ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سیلاب کی پوزیشن نارمل ہے اود انتظامیہ دن رات الرٹ اور صورتحال پہ نظر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments