مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی باڈیزکو دوبارہ فعال کرنیکا بھی فیصلہ
مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی باڈیزکو دوبارہ فعال کرنیکا بھی فیصلہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کوٹ مومن سٹی کی تنظیم کا اہم اجلاس ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حاجی شاہنواز رانجھا کی زیر صدارت ملک فارم ہاؤس میں منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تنظیمی امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے مخلص، متحرک اور محنتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا تاکہ عوام کی بہتر انداز میں نمائندگی یقینی بنائی جا سکے ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مختلف تنظیمی باڈیز، جن میں یوتھ ونگ، تاجر ونگ اور اقلیتی ونگ شامل ہیں، کو دوبارہ فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط اور منظم بنایا جائے گا اور کارکنوں کو متحرک کرکے عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments